رضوانہ تشدد کیس میں نامزد سول جج کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست دائر

 رضوانہ تشدد کیس میں نامزد سول جج کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں نامزد سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

او ایس ڈی بنائے گئے سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک اسلام آباد کے صدر عبد اللہ ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق آج سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کمسن رضوانہ پر تشددکے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو متعلقہ کیس میں او ایس ڈی بنا رکھا ہے۔

سول جج عاصم حفیظ کیس کی تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے 5 بار بلائے جانے کے باوجود تاحال شامل تفتیش نہیں نہیں ہوئے اور ان کا مؤقف ہے کہ جب تک لاہور ہائیکورٹ کے تحریری احکامات نہیں ملتے تو اس وقت تک جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔