ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کےباعث انتقال کر گئیں

فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کےباعث انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان ایئرفورس  کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کوروناوائرس  کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن  کےمطابق8 ماہ کی حاملہ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند  اتوار کے روز سی ایم ایچ ملیر میں انتقال کر گئیں۔ پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند آٹھ ماہ کی حاملہ تھی، کورونا کے باعث ملیر کینٹ کےسی ایم ایچ میں ایک ہفتے سے زیر علاج تھیں۔ ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کے  والد بھی کورونا میں مبتلا ہیں اور سی ایم ایچ اسپتال میں زیرعلاج ہیں