ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان مین آف دی ایئر قرار

وزیراعظم عمران خان مین آف دی ایئر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پانچ سوبااثرمسلم شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان اورامریکی کانگرس کی رکن راشدہ طلیب کوپرسن آف دی ایئر قراردیاگیاہے۔آیت اللہ خامنہ ای،شیخ محمد بن زید النہیان اور طیب اردوگان بھی فہرست میں شامل ہیں۔
 دوہزاربیس کی بااثرمسلم شخصیات کون کون سی ہیں فہرست جاری کردی گئی، کتاب میں پہلی50شخصیات کاتعلق مذہبی اسکالرزاورسربراہان مملکت سےہے۔450شخصیات سیاسی،سماجی اورمیڈیاسمیت دیگر13 کیٹیگریز سےہیں۔وزیراعظم عمران خان کومین آف دی ایئر"جبکہ امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنماراشدہ تلیب کو‘’وومن آف دی ایئر’’قراردیاگیاہے۔
بااثرشخصیات کی فہرست میں مذہبی اسکالرمفتی تقی عثمانی پہلےاورآیت اللہ خامنہ ای دوسرےنمبرپرہیں۔ ابوظہبی کےولی عہدشیخ محمدبن زیدالنہیانتیسرےاورشاہ سلمان چوتھےنمبرپرموجودہیں۔ ترک صدر طیب اردگان چھٹےجبکہ وزیراعظم عمران خان16ویں اورمولاناطارق جمیل36ویں نمبرپرہیں۔
مولانافضل الرحمان،سابق وزیراعظم نوازشریف،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ،سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان،حزب اللہ کےسیدحسن نصراللہ،سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب بھی بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل ہیں
بااثرسیاستدانوں اورحکمرانوں کی فہرست میں ایران کےآیت اللہ خامنہ ای پہلےاوروزیراعظم عمران خان دسویں نمبرپرہیں جبکہ بااثرسماجی رہنماوں کی فہرست میں ملالہ یوسفزئی 5ویں نمبر پر ہیں۔ فٹبال میں لیورپول کےفٹبالرمحمدصلاح،فرانس کےسابق فٹبالرزیڈان اورکرکٹ میں ہاشم آملہ کا نام شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer