5 ہزار سے زائد وکلاء کے وکالت لائسنس معطل

5 ہزار سے زائد وکلاء کے وکالت لائسنس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ بار کے 5 ہزار سے زائد وکلاء کے وکالت لائسنس معطل کردیے گئے۔ ہائیکورٹ بار کے چار کروڑ سے زائد کے واجبات جمع نہ کروانے پر وکلاء کے لائسنس معطل کئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ہا ئیکورٹ بار کے   5 ہزار سے زائد وکلاء کے وکالت لائسنس معطل کردیے گئے،ہائیکورٹ بار کے چار کروڑ سے زائد کے واجبات جمع نہ کروانے پر وکلاء کے لائسنس منسوخ کئے گئے،بار بار نوٹس کے باوجود واجباتِ جمع نہ کروانے والے وکلاء کے لائسنس معطل کئے گئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے 6800 سے زائد وکلاء بھی ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کے ڈیفالٹر ہیں،لاہور ہائی کورٹ بار نے ڈیفالٹرز وکلاء کو 25 ستمبر تک واجبات جمع کروانے کی مہلت دے دی،نادہندہ اور لائسنس معطلی والے وکلاء میں سے اکثریت کا تعلق لاہور سے ہے۔مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کرانے والے وکلاء بار الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے ناہل ہوں گے،سیکرٹری بار کا کہناتھا کہوکلاء اپنےذمہ واجبات مقررہ تاریخ تک ادا کردیں تاکہ بار الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلوں  کے لئے لسٹیں تیارکرلیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظور ی سے تبادلوں بارے نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔سول ججز، سینیئرسول ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے ہوں گے، چندڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع  کے مطابق کئی جوڈیشل آفیسرز نے اپنے تبادلوں کے درخواستیں بھی دے رکھی ہیں، ماتحت عدالتوں کے ججز کی ایک بڑی تعداد  کے تبادلے انتظامی ضرورت کے پیش نظر کئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظور ی ملتے ہی ججز کے تبادلوں کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer