ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ہوشیار !!! خطرناک وائرس نے دوبارہ لاہور کا رُخ کرلیا

خبردار ہوشیار !!! خطرناک وائرس نے دوبارہ لاہور کا رُخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار!! ڈینگی نے دوبارہ باغات کے شہر لاہور کا رُخ کرلیا، 214 مقامات پر ڈینگی لاروے کی نشاندہی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  ہیلتھ، ایم سی ایل، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں آؤٹ ڈورسرویلنس اور ان ڈور سرویلنس کا جائزہ لیا گیا۔

آؤٹ ڈور سرویلنس میں 4 ہزار 760، اِن ڈور 25 ہزار 640 مقامات کو چیک کیا گیا، 24 ہزار 240 کنٹینرز بھی چیک کیے گئے، 20 آؤٹ ڈور اور194 ان ڈور جگہوں پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی، اے سی رائیونڈ نے ڈینگی ٹیموں کو متوقع بارش کے پیش نظر متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer