ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی منظوری سے مالیاتی جرائم کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ نئی ایس او پیز بھی نافذ کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں ’فنانشل انٹیلیجنس یونٹ‘ قائم کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مالی لین دین کی فوری تحقیقات کے لیے جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے، فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں منی لانڈرنگ کیسز کے لیے واضح ڈیڈ لائنز مقرر کی گئی ہیں، تمام ایف آئی اے زونز میں ’فنانشنل انٹیلیجنس ڈیسک‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نگرانی کریں گے۔