ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، گھریلو صارفین پریشان

گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، گھریلو صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کےباعث گھریلوصارفین پریشان ہیں ۔ 

مہنگائی کے دور میں گھریلو صارفین ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ سوئی گیس نہ آنے سے امورخانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی گیس کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین اذیت میں مبتلا ہیں۔ 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ملنے سے ہماری جیب پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔ 

شہریوں نے حکام سے سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔