(وقاص احمد +عرفان ملک) اچھرہ کے علاقے میں تین بچوں کے قتل کی واردات کےمعاملے پر تفتیشی ٹیموں کی زیرحراست والدین اور چچا سے پوچھ گچھ جاری،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات بچوں کی والدہ اور ساس میں شدید تلخ کلامی ہوئی،گذشتہ رات گھر میں ہونیوالی بحث و تکرار قتل کی وجہ ہوسکتی ہے،پولیس نے بچوں کے والدین اور چچا کی نقل و حرکت کی فوٹیج حاصل کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق والدہ سے تکرار پر چچا گھر آیا اور بھابھی کو برا بھلا کہا، گذشتہ رات گھر میں ہونیوالی بحث و تکرار قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، واردات میں استعمال ہونیوالی چھری والدہ نے گذشتہ روز خریدی، جائے وقوع پر آنیوالی تفتیشی ٹیموں نے شواہد جمع کرلئے۔تحقیقات میں تفتیشی ٹیموں کا شک کا دائرہ چچا کی جانب ہے۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ حتمی ملزم کے تعین کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ جاری ہے، کچھ فوٹیجز کے مطابق والدہ کے جانے کے بعد بچوں کا چچا گھر سے باہر نکلا۔ولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کے والدین اور چچا کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا، شبہ ہے کہ ملزم نے واردات کے بعد کرائم سین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ،ایس ایس پی توقیر نعیم کاکہنا تھا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جلد اصل حقائق سامنے آئیں گئے ۔