ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی کارروائیاں ،43 افراد گرفتار،11 دکانیں سیل

ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی کارروائیاں ،43 افراد گرفتار،11 دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل :ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ،ہول سیل و ریٹیل مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

  فیلڈ میں جاری کارروائیوں کے دوران 6079 دکانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 43 افراد کو خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور 11 دکانیں سیل کی گئیں۔

  مصنوعی مہنگائی کے خاتمے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

  تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

  ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

  گرانفروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔