سٹی42:محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کیلئے فیس وصولی سے متعلق اہم سرکلر جاری کرتے ہوئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سےجاری کئے گئے سرکلرمیں میٹرک کے طلبہ سے فیس مارچ 2026 تک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اوراپریل 2026 کے امتحانی طلبہ سے اضافی فیس لینے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
نویں سے دسویں میں پروموٹ ہونے والے طلبہ کی نئی فیس کا شیڈول جاری کیاگیاہے جس کے مطابق جون اور جولائی 2026 کی فیس اپریل اور مئی میں وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پری پرائمری سے نویں جماعت تک طلبہ کیلئے بھی نئی فیس پالیسی نافذکرنے کااعلان کیاگیاہے،نجی سکولوں کو الگ الگ فیس واوچرز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اپریل تا جون اور مئی تا جولائی کیلئے علیحدہ فیس ووچرز لازمی قراردیئے گئے ہیں،جون کی فیس کا ووچر 30 جون تک اور جولائی کا 31 جولائی تک قابل قبول ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے سکول انتظامیہ کووارننگ دی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر کارروائی کا امکان ہے۔