ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استعمال شدہ درآمدی موبائلز پر ٹیکس میں بڑا اضافہ

استعمال شدہ درآمدی موبائلز پر ٹیکس میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ حکام کی جانب سے  ان پر عائد ٹیکسز میں نمایاں اضافہ کر دیا  گیاہے۔ 

کراچی کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کسٹمز ویلیو کی بنیاد پر استعمال شدہ درآمدی موبائلز پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ نئے فیصلے کے بعد مختلف معروف برانڈز کے 62 ماڈلز مہنگے ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائل فونز پر یکساں طور پر لاگو ہوگا اور ڈیوائس کی حالت (نئی جیسی یا زیادہ استعمال شدہ) کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔

مزید برآں، درآمد کیے جانے والے موبائل فون کا کم از کم 6 ماہ قبل ایکٹیویٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل فون کی ایکٹیویشن سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ پرانا ویلیوایشن حکم نامہ ختم کر کے نیا رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹیکس میں اضافے کے بعد درآمدی پرانے موبائل فونز کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے باعث صارفین کے لیے یہ ڈیوائسز مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔