علی ساہی: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کیلئےاقدامات کی ہدایات کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت اضافہ ہو نے کے با عث پنجاب کی جیلوں میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئےاقدامات کیے جائیں،آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے بیرکوں میں الیکٹرک کولر اور چلر لگائے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں واٹر کولر ، چلرز ،چھت والے پنکھے درست حالت میں ہوں،جیل قوانین کے تحت اسیران و ملازمین کیلئے ٹھنڈے پانی کاہندو بست کیا جائے ،واچ ٹاور پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کیلئے بر یکٹ فین کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،چھوٹے واٹر کولر ،پلا سٹک کے گلاس کی فراہمی کوبھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،دھوپ میں دوران مشقت اسیر ان کو چھتری والی ٹوپی پہنائی جائے ، جیل ڈاکٹر موسمی حالات کے مطابق مقامی طور پر ہدایات اور رہنمائی کریں ۔
دھوپ میں کام کرنے والے مشقتی قیدیوں کے لیے چھتریوں کا انتظام کیا جائے، جیل کے ڈاکٹر گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچا کی تدابیر سے قیدیوں کو آگاہ کریں۔