ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محفوظ لاہور:شہرکی درجنوں سائٹس پرکیمروں کی تنصیب ہوگی

محفوظ لاہور:شہرکی درجنوں سائٹس پرکیمروں کی تنصیب ہوگی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:شہر کو محفوظ بنانے کیلئےاہم اقدام کا فیصلہ کر لیاگیا،شہرکی درجنوں سائٹس پرکیمروں کی تنصیب ہوگی۔
سیف سٹیز حکام کے مطابق حساس مقامات،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےمقامات ودیگرایریازمیں500کیمرے نصب ہونگے،500کیمرے ہائی ریزولیشن اور جدید تقاضوں کے مطابق ہیں۔
 حکام  نے بتایا کہ نئی سائٹس پر نیٹ ورکنگ کے ساتھ نئے ٹاورز و کیمرے لگائے جائیں گے،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد دوبارہ کیمرے انسٹال کئے جارہے ہیں۔رواں ماہ سے کیمروں کی انسٹالیشن کا آغاز کردیا جائے گا۔
قبل ازیں 7600سے زائد کیمرےشہر بھر میں تنصیب کی گئی ،5کیمروں کے ایڈیشن سےکیمروں کی تعداد8100سےبڑھ جائے گی۔