گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز؛ بیماری کی تشخیص ہوگئی

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز؛ بیماری کی تشخیص ہوگئی
کیپشن: Governor health not good
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال لایا گیا۔ گورنر پنجاب کو فوڈ پوآئزننگ کی ہونے سروسز ہسپتال لایا جہاں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سروسز ہسپتال طبی معائنہ جاری ہے۔ گورنر پنجاب کو وی آئی پی بلاک میں داخل کیا گیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کو  آج صبح سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا، سروسز ہسپتال میں اُن کےمختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔52 سالہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت سحری کے وقت خراب ہوئی تھی۔

ایم ایس سروسزاسپتال عامر مفتی کاکہنا تھا کہ گورنر کی فیملی نے بتایا کہ وہ گیسٹرو کا شکار  ہیں۔

گورنر پنجاب کو فوری علاج کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے، گورنر پنجاب کے طبی معائنے کے بعد ٹیسٹ لیب بھجوائے گئے ہیں۔ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں مزید علاج کیا جائے گا، گورنر کی فیملی نےبتایا ان کی رات سےطبعیت خراب تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer