پاکستان کی معروف سماجی شخصیت نوبیل امن انعام کیلئے نامزد

 پاکستان کی معروف سماجی شخصیت نوبیل امن انعام کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اور مائیکروفنانس پروگرام اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزدکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوبیل امن انعام 2022 کے لیے دنیا بھر سے 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں 251 انفرادی شخصیات اور 92 ادارے شامل ہیں،یورپی ملک مالٹا کے وزیر خارجہ نےنوبیل امن انعام کیلئے ڈاکٹر امجد ثاقب کا نام  غربت کے خاتمے کیلئے کوشش اور انسانیت کی خدمت پر نامزد کیا ۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-04-23/news-1650702975-1070.gif

اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ  کوئی بھی شخص اپنا نام خود نوبیل پرائز کیلئے نامزد نہیں کرسکتا جبکہ اس پورے عمل میں ہونے والی رائے شماری میں لابنگ نہیں ہوتی،ان کی خدمات ایسے ایوارڈز سے کئی زیادہ کی مستحق ہیں اور وہ یہ ساری خدمات صرف رضائے الٰہی کیلئے انجام دیتے ہیں، 

واضح رہےکہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے 2001 میں 100 ڈالر سے کام شروع کیا تھا،اخوت فاؤنڈیشن غریبوں کو کاروبار کرنے کیلئے بغیر سود قرضہ فراہم کرتی ہے، 2001 سے اب تک اخوت فاؤنڈیشن 50 لاکھ خاندانوں کو 1 ارب سے زائد کی مدد فراہم کرچکی ہے،ڈاکٹر امجد ثاقب اس سے قبل کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ 

 ا