پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر امریکا کا بھی ردعمل آگیا

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر امریکا کا بھی ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے سازش سے متعلق  پاکستانی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے دیرینہ تعاون کواہمیت دیتے ہیں، مضبوط ، خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہم ہے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سازش سے متعلق پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکا مسلسل یہ کہتا آیا ہے کہ سازش سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جیلینا پورٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مضبوط ، خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہم ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی  کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا،  جس میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، دوران تحقیقات غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے،سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔