تحریک انصاف سے تعلق پر سوال اُٹھ گئے

PTI
کیپشن: PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) تحریک انصاف سے تعلق پر سوال اٹھ گئے، 2 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے پی ٹی آئی لائرز فورم کے وکلاء اعجاز احمد سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، درخواست ناقابل سماعت ہے۔

 درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ بیرسٹر عمیر خان نیازی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی لائرز فورم پاکستان کے صدر ہیں، انیس علی ہاشمی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی لائرز فورم پنجاب کے صدر ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میں تعینات لاء افسران دفتر سیاست یا الیکشن مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرسکتے، بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،  درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ سی ٹی ڈی میں گریڈ نو میں کارپولز بھرتی ہوا، پنجاب پبلک سروس کمیشن میں لیکچرارز کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں،درخواستگزار نے بھی درخواست دی، این او سی کیلئے محکمہ پولیس کے متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت کےچودہ فروی دوہزار اکیس کے حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی۔

  لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer