کورونا کے بعد بارشوں سے ایک اور وائرس پھیلنے کا خطرہ

Dengue
کیپشن: Dengue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بعد  بارشوں سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خطرہ، کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی نے  تمام اضلاع کو ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹر ی پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم سمیت تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسر شریک ہو ئے۔ اجلاس میں خدشے کا اظہار کیا گیا کہ حالیہ بارشوں سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہونے سے کیسز بڑھ سکتے ہیں اس لئے فوری طور پر ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

 اجلاس میں کہا گیا کہ تمام کمشنرز اور ڈی سی لاروا سائڈنگ کے عمل کی ڈیش بورڈ پر خود نگرانی کریں۔ وزیر صحت نے کہا کہ ڈیںگی کی روک تھام کے اقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں، ڈینگی اورکورونا کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں

لاہور میں گزشتہ دو روز سے جاری  بارش سےموسم خوشگوار ہوگیاگرمی کی شدت میں کمی آگئی،  جبکہ ٹھنڈی ہوا کےجھونکوں سے شہریوں کے چہرے  کھل اٹھے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  کا آج کم سے کم درجہ حرارت 17  جبکہ زیادہ سے زیادہ 25ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے لاہور میں داخل ہونیوالا بارشوں کا نیاسسٹم   ہفتے کے روز تک بارش برسائے گا، بارش کے باعث شہر کے  درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔ 

Sughra Afzal

Content Writer