ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختاریا سونگ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل

مختاریا سونگ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن کا مختارا اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ اس کے نام سے گانے بھی بننا شروع ہوگئے ہیں ۔مختاریا فون کال پر ڈی جے سمیع اور گلوکار عباس نے گانا ”مختاریا “تیار کرکے ریلیز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان اور پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن کی اپنے سیاسی ورکر مختارے کو کی ہوئی کال اس قدر مقبول ہوگئی کہ اس پر گانا مختاریا بھی تیار ہوگیا ہے ۔یہ گانا گلوکار ڈی جے عباس اور سمیع نے تیار کیا ہے جسے بڑی ہی خوبصورتی کے ساتھ پکچرائز بھی کیا گیا ہے اور گایا بھی گیا ہے ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے ۔گانے کا میوزک کاشف علی اور ویڈیو ڈائیریکشن وقاروکی نے دی ہے ۔گانے کی ویڈیو ایک گاؤں میں بنائی گئی ہے اور اس میں مختارے کو ہی ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ہے کہ حالات ایسے نہیں ہیں گھر میں رہ اور اپنے بچوں کو بھی سنبھال کر رکھ کیونکہ حالات ٹھیک نہیں ہیں اور گورنمنٹ بتا نہیں رہی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer