(عثمان الیاس)رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا۔ لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف کی عمارت پر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی عمارت پر زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب بھر سے مصدقہ شواہد کے بعد لاہورمیں آج چاند نظر نہ کا آنے کا اعلان کیا گیا۔ اب یکم رمضان پچیس اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔محکمہ اوقاف کی عمارت پر رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے حوالے سے روہت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر بخاری، ڈسٹرکٹ خطیب لاہورمفتی محمدعمران، مولانا احمد رضا زونل خطیب لاہور،مولاناعبدالرحمن،مولا نا مفتی انتخاب احمد نوری،مولانا محمد حسین اکبر، ڈاکٹرعبدالخبیرآزاد،رمضان سیالوی، ڈاکٹرعبدالغفور راشد،مفتی انتخاب احمد،علامہ اصغرعارف چشتی سمیت محمکہ موسمیات کے ممبران نے شرکت کی اور چاند دیکھنےکے عمل کی نگرانی کی۔
چاند دیکھنے کے عمل کے بعد ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر بخاری اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران نے پریس کانفرنس کی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ اس موقع علماء کرام نے رمضان المبارک میں حکومتی ہدایات کے مطابق عبادات میں شامل ہونے کی تائید کی۔
اجلاس میں ڈی جی اوقاف رویت ہلال کمیٹی سمیت محمکہ موسمیات کے ممبران کا کہنا تھا کہ یکم رمضان پچیس اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔ علماء کرام نے حکومتی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں عبادات میں شامل ہونے کے حوالے سے تاکید کی۔