ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر جاری

ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے روسٹر جاری، اطلاق ستائیس اپریل سے ہوگا، رمضان المبارک کے دوران پرنسپل سیٹ پر 8 ڈویژن بنچزاور 30 سنگل بنچز کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے ججز روسٹر جاری کیا ہے۔ پرنسپل سیٹ پر ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص روف پر مشتمل ہوگا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبردو جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شکیل الرحمان خان پر مشتمل ہوگا۔ دورکنی بنچ ٹیکس، کمرشل سمیت دیگرز کیسز کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر تین جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال،  چار جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر اور جسٹس جواد حسن جبکہ ڈویژن بنچ نمبر پانچ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ہوگا۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کمرشل اور انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر کیسز سنے گا۔ ڈی بی 6 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر 7 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نیب کیسز سمیت دیگر فوجداری مقدمات سنیں گے۔

اسی طرح ڈویژن بنچ نمبر 8 جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس انوار الحق پنوں پرمشتمل ہوگا۔ سنگل بنچ کی حیثیت سے 30 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

رمضان المبارک کے حوالے سے بنائے گئے روسٹر کا اطلاق ستائیس اپریل سے ہوگا۔