پولیو ٹیم پر چھریوں سے حملہ، ملزم گرفتار

پولیو ٹیم پر چھریوں سے حملہ، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) شاد باغ کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر تلخ کلامی، گھر کی دہلیز پر کھڑے نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے پولیو ورکر کو زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی کے احکامات کے باوجود پولیو ٹیمیں غیر محفوظ، واقعہ شاد باغ کے علاقہ میں پیش آیا، جہاں پولیو ورکر لقمان ادریس نے اپنی والدہ فاطمہ کے ہمراہ دروازے پر دستک دی تو گھر کے باہر کھڑے نوجوان نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس پر تلخ کلامی ہوئی، اسی دوران عبداللہ نامی نوجوان نے چھری کے وار کرکے پولیو ورکر لقمان کو شدید زخمی کردیا۔

دوسری جانب ملزم نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیو ورکرز نے خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے واقعے میں استعمال ہونے والی چھری بھی برآمد کرلی ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔