سٹی42: منگل کے روز صبح سے ہی شہر کے صرافہ بازاروں اورمارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان غالب ہے، فی تولہ سونے کی قیمتوں میں چار سو پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں چار سو پچاس روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت انہتر ہزار چار سو پچاس روپے ہوگئی ہے اور اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت تریسٹھ ہزار چھ سو باسٹھ روپے ہوگئی ہے۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بالاآخر ایک ماہ کے بعد سونے کی قیمت کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔
سونے کی قیمتوں میں کمی پر خواتین صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔