پی ٹی آئی نےلاہور بند کرنے کی دھمکی دے دی

پی ٹی آئی نےلاہور بند کرنے کی دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا دورہ لاہور،کپتان داتا دربار سے ممبر شپ مہم کا آغاز کریں گے، پی ٹی آئی نے سیکورٹی کے انتظامات کے لیے انتظامیہ کو خط لکھ دیا، مینارپاکستان جلسہ، تحریک انصاف اور انتظامیہ آمنے سامنے، تحریک انصاف نےرکاوٹیں ڈالنےپرلاہوربند کرنےکی دھمکی دیدی,مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی.

  

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل پھر لاہور آئیں گے اور داتا دربار سے ممبر شپ مہم کا آغاز کریں گے۔ عمران خان کی سیکورٹی کے لیے سنٹرل پنجاب کے صدر شعیب صدیقی نے ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کی کاپی ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی سیکورٹی کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیل سیکٹر کیلئے بڑی خبر ، ایف بی آرحکام کو نوٹس جاری کر دیا گیا 

 خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کل شام داتا دربار حاضری دیں گے اور وہاں سے پی ٹی آئی کی ممبر شپ مہم کے سلسلے میں اندرون شہر کا دورہ کریں گے۔ پی ٹی آئی سربراہ بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، موچی گیٹ، دہلی گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ ممبر شپ مہم کے سلسلے میں کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ان کے دورے کی مناسبت سے سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رینماوں کا کہنا ہے کہ تشہیری مہم کی اجازت نہیں مل رہی۔ مینارپاکستان میں داخل بھی نہیں ہونےدیاجارہا۔ پی ایچ اےتشہیرکیلئےہم سےپیسے نہیں لےرہا اور تشہیری لیٹربھی جاری نہیں کیاجارہا ۔اگراجازت نہ ملی توحالات کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نےرکاوٹیں ڈالنےپرلاہوربند کرنےکی دھمکی دیدی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کو29اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم علی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات پر اتر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روحانی باپ کا بچے پر جان لیوا تشدد 

  جلسے جلوس اور ریلیاں ہر جمہوری و سیاسی جماعت کا حق ہے۔ حکمرانوں کے غیر جمہوری رویوں کے سبب عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔ لہذا یہ ایوان حکومت کے غیر جمہوری ہتھ کنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔  قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو فی الفور مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔