سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ن سے نیویارک میں کویت کے وزیرِ خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح نے ملاقات کی
ملاقات اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال ہوا۔پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کے مسلسل فروغ کا خیرمقدم کیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
دونوں جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر، بشمول مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔دونوں فریقوں نے تمام مسائل کے حل اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔