عابد چودھری :بند روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اہلکاروں کے نوجوان پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔
فوٹیج کے مطابق سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے کارروائی کی، جبکہ سول کپڑوں میں موجود ایک اہلکار نوجوان کو تھپڑ مارتا رہا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد کے دوران ایک دوسرے اہلکار کو کاؤنٹر سے رقم نکالتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے پر کارروائی کیلئے متاثرہ شہری ریاض احمد نے سی سی پی او دفتر کے کمپلینٹ سیل میں درخواست دے دی ہے۔