ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیماء کے ماتحت ہزاروں سکولز2 ماہ سے معاوضوں سے محروم

پیماء کے ماتحت ہزاروں سکولز2 ماہ سے معاوضوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: پیما کے ماتحت ہزاروں لائسنسی سکولز دو ماہ کے معاوضوں سے محروم ہیں، جبکہ پیما کی جانب سے جولائی اور اگست کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی جا سکیں۔

معاوضوں کی ادائیگیاں نہ ہونے سے 4300 لائسنسی سکولز شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔معاوضہ نہ ملنے سے 20 ہزار اساتذہ اور سکول انتظامیہ کو سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

سکول مالکان کے مطابق پیما کے ماتحت سکولوں میں 6 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، جبکہ ادائیگیوں میں تاخیر سے گھریلو اخراجات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

پیما حکام کا کہنا ہے کہ لائسنسی سکولوں کو مرحلہ وار ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بقایاجات بھی جلد ادا کر دیے جائیں گے۔