ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا کے ساتھ اہم میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ابوظبی پہنچ گئی

سری لنکا کے ساتھ اہم میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ابوظبی پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم ابوظبی پہنچ گئی، ایشیاء کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے دبئی سے ابوظبی پہنچی ہے، وہ کل سری لنکا کے ساتھ میچ کے لیے میدان میں اترے گی۔ 

 آج قومی کرکٹ ٹیم کی کوئی سرگرمی شیڈولڈ نہیں تھی، کرکٹرز نے ابوظبی پہنچنے کے بعد آرام کیا جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر معمول کے مطابق جم میں ٹریننگ کی۔

 خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے منگل کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی، جبکہ اگلا میچ جمعرات کو بنگلادیش سے ہوگا۔