سٹی 42: ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و طبی عملے کی بیرون ملک رخصت کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں
مراسلے میں کہا گیا کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھجوانے سے قبل انسٹیٹیوشنز درخواستوں کی سکروٹنی کریں ۔رخصت کیلئے درخواست گزار کی چھٹی کی انٹائٹلمنٹ لازمی چیک کی جائے ۔
درخواست گزارپہلے کتنی بیرون ملک رخصت حاصل کر چکا یہ بھی بتایا جائے۔رخصت سے ہسپتال و میڈیکل انسٹیٹیوشنز کی ورکنگ متاثر نہ ہونے کی تصدیق لازم ہے ۔
میڈیکل انسٹیٹیوشنز کے سربراہان کی سکروٹنی کی حامل درخواستیں تسلیم ہونگی ۔انسٹیٹیوشنز و ہسپتالوں کے سربراہان درخواستیں جانچ کے بعد محکمہ کو بھجوائیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App