ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وومن کرکٹر نشرہ سندھوکا بڑا اعزاز، ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل

وومن کرکٹر نشرہ سندھوکا بڑا اعزاز، ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی باولر نشرہ سندھو نے ایک اور شاندار سنگ میل عبورکرلیا۔

 نشرہ سندھو نے ایک روزہ  انٹرنیشنل میچوں میں  100 وکٹیں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزازحاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹربننے کا اعزازحاصل کیا ہے۔

 نشرہ سندھو نے کم عرصے میں یہ سنگ میل عبور کر کے خود کو پاکستان ویمن کرکٹ کی اہم باولرزمیں شامل کرلیا ہے ان کی نپی تلی بولنگ اوربائیں ہاتھ کے منفرد ایکشن نے انہیں ہمیشہ حریف ٹیموں کیلئے خطرہ ثابت کیا ہے۔

اس سے قبل سابق کپتان ثنا میراورآل راؤنڈرندا ڈاریہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں، ثنا میرنے اپنے کیریئر میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اورندا ڈار بھی اپنی شاندارکارکردگی کے ذریعے ٹیم کیلئے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔