سٹی 42: سی ٹی ڈی کےصوبہ بھرمیں3ماہ کےدوران940آئی بی اوزآپریشن ہوئے
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران89دہشت گردگرفتار ہوئے ۔کارروائی کےدوران لاہورسے14دہشت گردگرفتارہوئے۔
راولپنڈی14،فیصل آباد7،بہاولپور7،جھنگ سے6دہشتگردگرفتار کیا ، ساہیوال5،گوجرانوالہ4 بہاولنگرسے3دہشتگردوں کوگرفتارکیاگیا
گرفتاردہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے55،داعش کے 5 دہشتگرد شامل ہیں ۔القاعدہ کے 2،حزب التحریر کے2،جیے سندھ کے 2 شامل ہیں ۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ،ڈیٹونیٹر 85،حفاظتی فیوز تار 183 فٹ برآمد ہوئے ، پمفلٹ 717،پرائمہ کارڈ ،موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئے ۔
گرفتاردہشتگردوں میں اسحاق،شعیب،حمزہ،جاویداقبال ،اسحاق خان ،زاہد ،سہیل ،اسد ،طاہر ،منیر ودیگرشامل ہیں
دہشتگردمختلف مقامات پرکارروائی کرکےعوام میں خوف وہراس پھیلاناچاہتےتھے ۔
تین ماہ میں 13521 کومبنگ آپریشنز کے دوران1131 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 552692 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App