ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد ؛ پولیو وائرس کا نیا  کیس رپورٹ

حیدرآباد ؛ پولیو وائرس کا نیا  کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سندھ کے ضلع حیدرآباد سے پولیو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

نیشنل ای او سی نے نئے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں ۔نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے، سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔  

یشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی، 13 اکتوبر سے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے۔ 

پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین، کمیونٹی، اساتذہ، علما کرام اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے ۔