ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹ کی بندوق سے شوٹنگ کیوں کی، صاحب زادہ نے سچ سچ بتا دیا

Sahabzada Farhan, City42, Asia Cup, Super Four round
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کے ہیرو کرکٹر صاحب زادہ فرحان نے سچ سچ بتا دیا کہ ففٹی کرنے کے بعد انہوں نے بیٹ کو بندوق بنا کر خیالی شوٹنگ کس پر کی تھی۔ کل پاکستان تو روایتی حریف سے میچ تو ہار گیا تھا لیکن میچ میں شاندار ففٹی کرنے کے بعد صاحب زادہ فرحان نے جو اپنے بیٹ کو گن بنا کر خیالی شوٹنگ کی اس نے ہاری ہوئی ٹیم کو جیتی ہوئی ٹیم سے زیادہ توجہ کا مرکز بنائے رکھا، سوشل میڈیا اور روایتی حریف کے میدیا پر صاحبزادہ فرحان کا ہی چرچہ ہو رہا ہے جو اب تک جاری ہے۔

خود پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ نہ ملا کر اپنے تئیں کوئی جنگ جیت لینے والے تعصب بھرے  روایتی حریف کے  پروپیگنڈا کاریگر کل رات سے صاحب زادہ کی بیٹ شوٹنگ اور اس کے ساتھ حارث رؤف کے از حد دلچسپ مائم نے بہت تڑپایا۔ پاکستانی کرکٹ فینز میچ ہارنے کا صدمہ بھول کر بس صاحب زادہ  اور حارث رؤف کے سٹائل کی ہی تعریفیں کر رہے ہیں۔ 

حارث رؤف نے میچ کے دوران  ہاتھ کے خوبصورت اشاروں سے بتایا تھاکہ چھ مئی  2025 کو پاکستان اور بھارت کی فضاؤں میں دنیا کی جو سے سے زیادہ خوفناک ڈوگ فائٹ ہوئی تھی اس مین پاکستان ائری فورس کے ماہر پائلٹوں نے بھارت کے چھ جدید جنگی جہازوں کو مار گرایا تھا اور پاکستان کے تمام جہاز سلامتی کے ساتھ اپنے ائیر بیسز پر واپس اترے تھے۔ اس خوفناک ڈوگ فائٹ میں پاکستانی پائلٹوں کی تیز رفتار جہازوں کو اڑانے اور اڑتے ہوئے، مخالف طیاروں پر شوٹنگ کرنے کی مہارتوں  کو دنیا بھر کے پروفیشنلز نے سراہا اور کئی ملکوں کے جنگ کے ماہرین نے پاکستان سے سیکھنے کی پبلکلی خواہش کا اظہار کیا۔  جتنی  شاندار مہارت سے پاکستانی پائلٹس نے یہ جنگ لڑی تھی ، اتنی ہی مہارت سے کل رات حارث رؤف نے مائم کر کے دبئی سٹیڈیم میں موجود ہزاروں پرستاروں کی دلجوئی کی، اور ٹیلی ویژن پر یہ میچ دیکھنے والے کروڑوں تعصب بھرے مخالفوں کو بھی بھرپور  جواب دیا۔

حارث رؤف سے پہلے  صاحبزادہ فرحان نے  تو  "سیدھے فائر" ہی کر ڈالے تھے، ان کی خیالی شوٹنگ سے کروڑوں متعصب حاسد ایک ہی آن مین ایسے گھائل ہوئے کہ کل رات سے مسلسل تڑپ رہے ہیں اور کوئی پین کِلر  میڈیسن انہیں ریلیف نہیں دے پا رہی۔
 
  صاحبزادہ فرحان نے کل پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کی تو تیز رفتار کے ساتھ 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے ففٹی مکمل کرنے لے بعد منفرد انداز میں اپنے بیٹ کو کسی بندوق کی طرح پکڑ کر خیالی شوٹنگ کی تھی۔ ان کی خیالی بندوق کا رخ تو ہوا میں اوپر کی طرف تھا لیکن خیالی گولیوں نے کروڑوں حریفوں کو ایسے گھائل کیا جیسے انہیں واقعتاً "سیدھے فائر" لگ گئے ہوں۔ 

صاحب زادہ نے ایسا کیوں کیا؛ سچ سچ بتا دیا

 صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف نصف سنچری مکمل کرکے  خاص انداز سے جشن منانے کی وجہ بتا دی۔

 صاحبزادہ فرحان نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ففٹی کرنے کا عموماً جشن نہیں مناتا مگر ذہن میں آیا تو نیا انداز اپنایا۔

لوگوں کے الٹے مطلب نکالنے کی پرواہ نہیں

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ففٹی کے بعد جشن کا میرا نیا انداز تھا، مجھے لوگوں کے الٹے سیدھے مطلب نکالنے کی پروا نہیں،  جارحانہ کرکٹ کھیلنےکی کوشش کرتا ہوں،چاہے حریف بھارت ہی کیوں نہ ہو۔

ایشیا کپ ہم ہی جیتیں گے، بھارت کو فائنل میں دیکھیں گے

صاحب زادہ نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ کھیلنے کے لئے بھرپور تیاری ہے، فائنل میں بھارت سے میچ کھیلیں گے۔

 ایشیا کپ سپر فور مرحلہ کے اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی لیکن آج سہ پہر تک یہ حال ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ میچ پاکستان کا حریف جیتا ہے، ایسا ہی لگتا ہے کہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی میچ جیتے، وہی مین آف دی میچ قرار پائے؛ کم از کم سوشل میڈیا مین تو یہی ہوا ہے۔
 پوسٹ میچ نیوز  کانفرنس مین صاحبزادہ فرحان نے کہا،  میری پرفارمنس سے ٹیم جیت جاتی  تو زیادہ خوشی ہوتی، بھارت کے خلاف کارکردگی سے اعتماد ملا ہے، ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کیلئے پر امید ہیں۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن میں تبدیلی سے بیٹرز کو اعتماد ملا ہے، صائم ایوب کو بھی اعتماد حاصل ہوا۔

سپر فور مرحلے میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔