ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار

گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق مغلپورہ گھروں سے پنکھا و دیگر سامان چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کو پنکھا و دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوتے گرفتار کیاگیا، جن کے قبضہ سے سامان برآمد ہوا ۔ 

دوسری جانب ڈولفن گرین ٹاؤن نے بھی گھر کے گیراج سے موٹر سائیکل چوری کرنیوالے ملزم کو دھر لیا۔ تینوں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہیں مزید کارروائی کیلئے تھانہ مغلپورہ وگرین ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا۔ 

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم نہیں ہونے دیں گے ۔