ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فخر زمان کا متنازعہ آؤٹ، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی آئی سی سی کو شکایت

فخر زمان کا متنازعہ آؤٹ، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی آئی سی سی کو شکایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان کے غلط آؤٹ کے معاملے پر آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے منیجر امپائرز اور میچ ریفری کو ای میل کے ذریعے فیصلے پر اعتراض اٹھایا۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق فخر زمان کے کیچ آؤٹ کا فیصلہ متنازعہ تھا اور ٹی وی امپائر نے تمام شواہد کا بغور جائزہ نہیں لیا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹی وی امپائر کو تمام اینگلز دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متنازعہ کیچز یا مبہم شواہد کی صورت میں بیٹسمین کو بینفٹ آف ڈاؤٹ دیا جاتا ہے، تاہم اس موقع پر شواہد واضح ہونے کے باوجود فیصلہ فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں دیا گیا۔