ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ نے لیو قبل از ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

محکمہ خزانہ نے لیو قبل از ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے لیو قبل از ریٹائرمنٹ سے متعلق نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے اختیارات چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سونپ دیئے گئے.

گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو لیو قبل از ریٹائرمنٹ دینے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پاس ہوگا، جبکہ گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی لیو قبل از ریٹائرمنٹ کی منظوری متعلقہ محکمے کا سیکرٹری دے گا۔

مزید یہ کہ گریڈ 21 سے 16 تک کے افسران کی قبل از ریٹائرمنٹ کی درخواست مسترد کرنے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی درخواست مسترد کرنے کا اختیار چیف سیکرٹری کے پاس ہوگا۔

 محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.