ویب ڈیسک :اداکارہ مریم نفیس نے ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ قومی ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں مریم نفیس نے لکھا کہ محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلا لو، پلیز!۔ یہ ردعمل بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے میں چھ وکٹوں سے شکست کے بعد سامنے آیا۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو بھارتی ٹیم نے 19ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔
اس شکست کے بعد پاکستان کی فائنل میں رسائی کے امکانات محدود ہو چکے ہیں۔ اب پاکستان کو اگلے دونوں میچز جیتنے ہوں گے۔ ایک میچ میں بھی شکست ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دے گی۔
یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں بھی بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔