اشرف خان:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا برآمدی معاہدہ طے پا گیا, جس کے تحت پاکستان 81 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کرے گا۔
یہ معاہدہ پاکستان کی معروف بیف ایکسپورٹ کمپنی "دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ" (TOMCL) اور یو اے ای کی کمپنی "گولڈ کریسٹ ٹریڈنگ FZE" کے درمیان ہوا ہے۔کمپنی نے اس معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو فراہم کر دی ہیں۔
معاہدے کے تحت برآمد ہونے والا گوشت فروزن بون لیس بیف ہوگا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں صنعتی اور گھریلو پراسیسنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
"دی آرگینک میٹ کمپنی" نے حال ہی میں Operational Excellence Audit میں 94.89 فیصد اسکور حاصل کیا، جس کے بعد کمپنی کو بین الاقوامی سطح پر مزید اعتماد حاصل ہوا۔ اس معاہدے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ براہِ راست برآمد ہے، جس میں کسی درمیانی ادارے یا ایجنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔