فاران یامین: لاہور کی کینال روڈ پر موٹر سائیکل ون ویلنگ کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 2نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے کار کی ٹکر سے 2 نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مدثر اور سبحان سرفراز کے نام سے ہوئی، جن کی عمریں 17 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن طاہر سندھو موقع پر پہنچے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تفتیش سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔