ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، اپ ٹریک معطل

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر : کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی بوگی کوٹری اور بھولاری کے درمیان پٹری سے اتر گئی،مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے سے اپ ٹریک معطل ہوگیا۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ،اطلاع ملنے پر ریلوے حکام اور پولیس عملہ موقع پر پہنچ گیا۔  ریلوے حکام نے ٹریک بحال کرنے کا کام شروع کردیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کو ٹریک بحال ہونے تک ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا،ایک گھنٹہ میں ریلوے ٹریک کو بحال کردیا جائیگا۔