لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک،نواز شریف مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک،نواز شریف سنٹرل لندن میں واقع مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر پہنچ گئے۔

 مریم نواز  بھی دفتر پہنچ گئیں،مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار، میاں جاوید لطیف، بلال یاسین اور عابد شیر علی میٹنگ میں شرکت  کیلئے پہنچ گئے۔  سابق رکن پنجاب اسمبلی  بلال   یاسین  کا کہنا تھا کہ پورا  پاکستان نواز شریف کا منتظر ہے،نواز شریف پاکستان کو کھویا ہوا مقام دوبارہ واپس دلوائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق مریم نواز برطانوی یونیورسٹی میں بیٹی کے داخلے کیلئے لندن آئی ہیں، وہ اہلِ خانہ کے ساتھ وقت بھی گزاریں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مریم نواز لائحہ عمل کا جائزہ لیں گی۔