اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر 72 دکانیں سیل، دکانداروں کو ایک لاکھ 60 ہزارجرمانہ

اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر 72 دکانیں سیل، دکانداروں کو ایک لاکھ 60 ہزارجرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسا م سلطا ن : انتظامیہ کی مارکیٹوں کی بندش کےاوقات کارپرعملدرآمدکیلئےکارروائیاں جاری، ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے شہر بھر میں 26 ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

 ڈی سی لاہور  کے حکم پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان نصر اللہ رانجھا نے رائیونڈ میں مختلف مارکیٹوں کی چیکنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 28 دکانوں کو سیل کیا، اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ڈی ایچ اے فیز تھری، سکس اور بیدیاں روڈ پر 23 دکانوں کو سیل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے پوٹ پوری، ایچ کے بی اور تھری ایکس ویپ شاپس کو وارننگ جاری کی۔

اے سی کینٹ نے داتا آئس فوڈ اینڈ سموک شاپ، پنجاب آپٹکس، ویپ مال اور ڈائس کو سیل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے مال روڈ پر کارروائی کی۔

اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر 72 دکانیں سیل، ایک لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔