فیروز خان خان کی عدالت میں بچوں سے ملاقات

Feroz Khan
کیپشن: Feroz Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کی فیملی کورٹ میں عدالتی حکم پر اداکار فیروز خان خان کی بچوں سے ملاقات کرادی گئی۔

فیملی جج شرقی کی عدالت میں اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار فیروز خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور  ایس ایچ او گلستان جوہر اور علیزا فاطمہ اپنے بچوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت فیروز خان کی سابقہ اہلیہ نے فیروز خان پر تشدد کا الزام عائدکیا، ان کا کہنا تھا فیروز خان ان پر تشدد کرتا تھا،آئے روز چیخنے چلانے کی آوازیں سن کر محلے والے جمع ہوجاتے تھے، ایک ماہ قبل زور دینے پربیٹےسلطان کوڈیفنس کے اسکول میں داخلہ دلوایا تھا،میں اب گلستاں جوہر میں رہتی ہوں کیسے بچے کو روز اسکول لے جاؤں۔ فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے تمام الزامات کو مسترد کردیا،ان کا کہنا تھا وہ بچوں کا خرچ ادا کر رہے ہیں، بچے کو اسکول میں داخلہ دلوایا مگر اسکول نہیں بھیج رہی ہیں، بچوں سے ملنا ان کاحق ہے اور کوئی یہ حق چھین نہیں سکتا۔

بعد ازاں  عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ علیزا فاطمہ کے وکیل کو درخواست کی نقول اور دیگر دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں ایس ایچ او کے ذریعے بچوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے اور عدالت میں بچوں کی باپ سے ملاقات بھی ہو گئی ہے لہٰذا درخواست گزار کی جانب سے ایس ایچ او کے ذریعے بچوں پیش کرنے کی درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔

 عدالت نے ایس ایچ او کے ذریعے بچوں کو پیش کرنے کی درخواست نمٹادی اور کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر علیزا فاطمہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، دوران سماعت فیروز خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بچوں سے ملاقات کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے علیزا فاطمہ کا جواب آنے دیں پھر اس کا فیصلہ کیا جائےگا ۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ میں علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔ فیروز  اور علیزہ نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں۔

یاد رہے کہ فیروز اور علیزہ نے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔ تاہم اب فیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی۔