ملیکا شیراوت نے مرد اداکاروں سے متعلق  سوال اٹھا دیا  

Actress
کیپشن: Malika sharawat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نامور بالی وڈ اداکارہ ملیکا شیراوت نے کہا ہے کہ فلموں میں بولڈ سین پر خواتین  کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے  لیکن  مرد اداکاروں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔ 

 تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران ملیکا شیراوت نے اپنے  بولڈ سینز کرنے پر میڈیا کے رویے پر روشنی ڈالتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ فلموں میں بولڈ سین پر خواتین پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں جبکہ مرد اداکاروں کی طرف کوئی انگلی نہیں اٹھاتا۔ جس سین پر خواتین سے متعلق کچھ بھی کہہ دیا جاتا ہے وہ سین مرد اداکار بغیر کسی تنقید کے کرجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ہمیشہ مردوں کے بجائے عورت کو ہی ہدف بنایا جاتا ہے اور ایسا پوری دنیا میں ہے لیکن یہ سب بھارت میں کچھ زیادہ ہی ہے۔