پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ جاری

sell and buy
کیپشن: Stock exchange
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ ایک موقع پر 100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درآمدات میں اضافے کے باعث جاری کھاتوں میں اضافہ، معاشی اشاریوں میں بہتری نہ ہونا اور پھر شرح سود میں 0.25 فیصد کے اضافے کے باعث سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار محتاط رویہ اپنانے پر مجبور ہوئے۔

بدھ کے روز ٹریڈنگ کا آغاز ہی مندی سے ہوا اور ایک موقع پر 100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس سے زائد گرگیا تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر تھوڑی ریکوری دیکھی گئی اور 100انڈیکس 411پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار 597پوائنٹس پر بند ہوا۔

دو کاروباری روز میں 100انڈیکس 9سو پوائنٹس سے گرگیا ہے ۔جبکہ سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔