بے خوف ہو کر کھیلیں ، عمران خان کا ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ  کو مشورہ

T20 squad
کیپشن: Imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورے دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے آج  قومی ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق قیمتی اور مفید مشورے دیئے۔وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کے دورہ منسوخی کا بہترین پرفارمنس سے جواب دیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے،آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر توجہ دیں، جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں ڈومیسٹک سسٹم سمیت کرکٹ کے امور پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔