لاہور میں موسلادھار بارش؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

weather update
کیپشن: Lahore Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گرمی کی چھٹی، باغوں کے شہر میں ایک بار پھر بادلوں کی انٹری، لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ابررحمت ایک بار پھر جھوم کربرسا،بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا جبکہ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ہوگیا، موسم اچھا ہوتے ہی شہری کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ریسٹورنٹ پہنچ گئے، مچھلی، تکہ، کباب، کڑاہی کی دکانوں پر رش لگ گیا۔

 شہری بچوں اور خواتین اور دوستوں کے ساتھ مزے مزے کے کھانے انجوائے کرتے رہے، شہریوں کا کہنا ہے موسم خوشگوار ہے اس لیے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ انجوائے کرنے نکلے ہیں۔
 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم،گجرات، منڈی بہاؤلدین، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،حافظ آباد لاہور،اوکاڑہ ،فیصل آباد،سرگودھا، بھکر،لیہ، خوشاب،میانوالی،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال، ملتان، بہاولپوراورڈی جی خان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں کوہستان،شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،مردان، چارسدہ،نوشہرہ،دیر،چترال،پشاور،کوہاٹ ، وزیرستان ،ٹانگ،کرک،بنوں اورڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد،حیدرآباد، دادو،عمرکوٹ، مٹھی اورسانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سبی،کوہلو،بارکھان،ژوب، کوئٹہ،نصیرآباد،خضداراورزیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer