لاہور میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں 300 گنا اضافہ

Incidence of sexual harassment in Lahore increased 300 times
Harassement in Lahore

ویب ڈیسک:  لاہور میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں 300 گنا اضافہ ہوگیا۔

لاہور پولیس کے روزنامچوں کی روشنی میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ لاہور میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں 300 گنا اضافہ ہوگیا۔یہ اضافہ اگست 2021 میں درج کرائے گئے مقدمات کی تعداد کو سامنے رکھتے ہوئے نوٹ کیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد  ایسے واقعات میں حیرت ناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تاہم پولیس یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ کتنے فیصد جھوٹے مقدمے درج کرائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات درج کرانے پر سخت ایکشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔