اگلے انتخابات میں اصل معرکہ پنجاب میں  ہوگا، عمران خان

imran khan PM
کیپشن: imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اگلا الیکشن حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی  دوسال اہم ہیں۔ اگلے انتخابات میں اصل معرکہ پنجاب میں ہی ہوگا۔
اسلام آباد میں وزرا کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’حکومت کے آخری دو سال ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ہم تمام مافیا کے خلاف کھڑے ہیں جو اس ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے۔ اب اس سے زیادہ کیا چیز ہو سکتی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ای وی ایم مشین سے ہمیں کیا فائدہ ہے؟ آج تک ہر الیکشن متنازع ہوتا ہے۔حکومت میں آںے والوں نے آج تک یہ نہیں بتایا کہ اس کو ہم نے کیسے ٹھیک کرنا ہے۔ کیا ہم نے اسی طرح چلنا ہے؟ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ جو اس کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہی ہمارے سب سے بڑے دشمن ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ’حکومت میں ہم نے پہلے سال سروائیو کیا، دوسرے سال ہم نے چیلنجز کا سامنا کیا کہ ایک طرف معیشت سنبھالنی تھی اور دوسری طرف کورونا آ گیا تھا۔ ہم بہت مشکل وقت سے گزر کر یہاں آئے ہیں۔ اب اگر ہم محنت کریں تو وہاں پہنچ جائیں گے کہ جب ایم این اے کو اپنے حلقے سے جیتنے کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جتنا گزشتہ تین برس میں سیکھا اتنا اپنی پوری زندگی میں نہیں سیکھا۔