ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں کی آج وزیراعظم سے ملاقات ہوگی

PM Imran Khan will meet national T 20 world cup squad
کیپشن: Pakistan T 20 world cup squad
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی  اسکواڈ میں شامل کھلاڑی  آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کھلاڑیوں آج سہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاؤس  میں ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی شامل ہوں گے ۔رمیز راجہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد بورڈ سربراہان سے بات چیت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی نئی حکمت عملی کے بارے میں وزیراعظم کو مطلع کیا جائے گا۔ملاقات میں وزیر اعظم کو نئے ڈومیسٹک کلینڈر سے متعلق بھی بتایا جائے گا، چیئرمین پی سی بی وزیراعظم کو بورڈ میں تبدیلیوں سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم قومی کرکٹ اسکواڈ سے ملاقات میں ورلڈ کپ سے قبل ان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر